کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ویزے سے مسافر گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ویزے سے مسافر گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات سے ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو گرفتار کر کے آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران ملزم محمد ریحان کو، جو فلائٹ نمبر G9547 کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کر رہا تھا، روک لیا۔ملزم کے پاس ہیوی ٹرک ڈرائیور کے ویزا کے ساتھ جعلی لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس موجود تھا، جو بعد میں جعلی ثابت ہوا۔ملزم کا تعلق بنوں سے ہے اور تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس سے سعودی عرب میں ملازمت کے لیے ایجنٹ نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے۔ملزم کا انکشاف ہے کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن گیا نہیں، بلکہ اس جعلی لائسنس کو ایجنٹ نے تیار کروایا۔اب اسے مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔