کراچی ایئرپورٹ: فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر مسافر اور دکاندار میں تکرار، ویڈیو وائرل

کراچی ایئرپورٹ: فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کرنے پر مسافر اور دکاندار میں تکرار، ویڈیو وائرل

کراچی ایئرپورٹ پر ایک مسافر اور دکان دار کے درمیان اس وقت تلخ کلامی ہوگئی جب دکاندار نے ایک فوٹو کاپی کے 400 روپے طلب کیے۔

 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق، بین الاقوامی پرواز کے ایک مسافر کو اپنے دستاویزات کی فوٹو کاپی درکار تھی، جس پر ایئرپورٹ کے دکاندار نے 400 روپے مانگ لیے۔ غیر معمولی طور پر زیادہ قیمت سن کر مسافر برہم ہوگیا اور اس پر دکاندار سے بحث شروع ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکاندار نے مسافر کو ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش کی اور اس کا موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی۔ دکاندار نے غصے میں آکر مسافر کو موبائل فون توڑنے کی دھمکی بھی دی، جس پر مسافر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ہاتھ نہ لگانے کا انتباہ دیا۔

سیکیورٹی اداروں کو شکایت درج
مسافر نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF)، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو اس واقعے کی شکایت درج کروا دی ہے۔یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن چکا ہے، جہاں صارفین ہوائی اڈوں پر اشیاء کی غیر معمولی قیمتوں اور مسافروں سے اضافی پیسے بٹورنے کے واقعات پر برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔