5ملزموں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ، کارروائیاں نارووال ، بہاولنگر میں کی گئیں
لاہور (خصوصی رپورٹ )محکمہ کا جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کیلئے آپریشن بدستور جاری ہے اور جس کے نتیجے میں گوجرانوالہ ریجن خصوصاً ضلع نارووال اور بہاولنگر کی تمام تحصیلوں سے کامیاب کارروائیوں کے دوران 9غیرقانونی شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع نارووال ارشد ناز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جنگلی پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث 5شکاریوں کے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے مقامی عدالت کے روبرو پیش کئے اور م ئوثر پراسیکیوشن کی عدالت نے پانچوں ملزموں کو مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا،اسی طرح کی چند دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر بہاولنگر منور حسین نجمی نے بہاولنگر ، فورٹ عباس ، ہارون آباد اور چشتیاں سے جنگلی طوطوں اور بٹیر کے 4ناجائز شکاریوں کے چالان کرکے 2کو 25ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ 2کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی جاری ہے۔