شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت سے پیش آئیں: ڈاکٹر محمد عمر

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر  نے جامع مسجد ابوہریرہ کریم بلاک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاڈی ایس پی مسلم ٹائون سرکل عاطف معراج اور ایس ایچ او گلشن اقبال ضیاء الحق بھی موجود تھیایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، عزت و احترام سے پیش آئیں،عوام الناس مشکل کی ہر گھڑی میں پولیس کو اپنے ساتھ شانہ بشانہ پہلی صفوں میں پائیں گے شہریوں کے مسائل کے لیے ہمارے دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں، کھلی کچہری میں پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون اور درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے