رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے بھارت کو پاکستان سے معافی مانگنا پڑے گی‘، پاکستان کے حقوق کسی صورت سلب نہیں کئے جا سکتے
اسلا م آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح طور پر درج ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے، یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کو پاکستان سے معافی مانگنا پڑے گی۔اپنے ایک بیان میں بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر مضبوط اور ٹھوس مقدمہ لڑا جس کے نتیجے میں مئی سے لے کر آج تک عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی گواہی دی جا رہی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی فتح کا ثمر ہے۔