تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ،14رفتار

 خاتون کے قبضے سے 7.2کلوگرام چرس اور 1.5کلوگرام آئس برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے12کارروائیوں کے دوران 2خواتین سمیت 14ملزمان کوگرفتارکرکے1کروڑ 4 لاکھ سے زائد مالیت 90.73 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق سخی سرور روڑ ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کے قریب ملزم سے 1200گرام چرس برآمد کرلی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے انٹر نیشنل میلنگ آفس راولپنڈی میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 28گرام ویڈ برآمد کر لی کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 30کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیارائیونڈ روڈ لاہور کے قریب  رکشہ میں سوار مرد اور خاتون کے قبضے سے 20.4 کلوگرام چرس برآمد کر لی جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 8کلوگرام چرس برآمد کرلی 26نمبر بس اڈہ کے قریب مرد اور خاتون کے قبضے سے 7.2کلوگرام چرس اور 1.5کلوگرام آئس برآمد کر لی سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 7.2کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیاجامشورو ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کاروائی میں ملزم سے 6کلوگرام چرس برآمد کر لی  رائیونڈ روڈ قصور کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.8کلوگرام چرس برآمد کر لی گلبرگ روڈ لاہور پر ملزم سے 3کلوگرام ہیروئن 1ڈرون اور ریموٹ برآمد کر لیاملاں منصور ٹول پلازہ ڑسٹرکٹ اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 946گرام چرس برآمد کر لی تین میلہ چوک اٹک کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 204گرام چرس برآمد کرلی کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔