لاہور پولیس چوروں،ڈاکووں کو لگام نہ ڈال سکی

 لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون ، گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں مبشر سے 3لاکھ نقدی اور موبائل فون،ساندہ میں عظیم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون۔مصطفی ٹاون میں غفار سے 2 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، باٹا پور میں عمران سے 2 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون۔مصری شاہ میں سکندر سے2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گلشن راوی اور نولکھا سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ اقبال ٹاون اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔