لاہور پولیس ڈاکوئوں ،چوروں کو لگام نہ ڈال سکی

شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں یوسف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں حسان سے 2لاکھ70ہزار روپے اور موبائل فون,جوہرٹاون میں بلال سے2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں ذیشان سے 2 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون۔اسلام پورہ میں شاہد سے2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. لیاقت آباد اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ باٹاپور اقبال ٹاون اور اکبری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔