سی سی ڈی کا خوف بھی چوروں،ڈاکوں کو لگام نہ ڈال سکا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مانگامنڈی میں عزت اللہ سے2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,ساندہ میں کامران سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,لاری اڈا میں اجمل سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون,رنگ محل میں مبشر سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون, گلشن اقبال میں اشتیاق سے1 لاکھ 60ہزار روپے موبا?ل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس سی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹاون برکی اور سول لا?نز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔