لاہور (کرائم رپورٹر) شاد باغ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب دو سالہ بچے کو چند گھنٹوں میں بحفاظت تلاش کر لیا۔پولیس کے مطابق دو سالہ اذان گھر سے باہر نکلا اور راستہ بھٹک گیاجس پر اہلِ خانہ نے تلاش کے باوجود ناکامی کے بعد تھانہ شاد باغ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایاواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی بلال احمد نے فوری طور پر بچے کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔شاد باغ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں، مساجد میں اعلانات اور ہیومین ریسورس کی مدد سے بھرپور سرچ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں بچے کو چند ہی گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس ٹیم کی انتھک محنت اور جدید وسائل کے مؤثر استعمال سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ بچے کی بحفاظت واپسی پر اہلِ خانہ نے شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔