لاہور(کرائم رپورٹر)شیر پاؤ پل کے قریب ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا جس پر فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیگاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔