کینال روڈ پر گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ پر گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،آگ شارٹ سرکٹ اور گاڑی ہیٹ ہونے کی وجہ سے لگی بتایا گیا ہے کہ ریسکیو کی فائر بریگیڈ ٹیموں نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے کا واقعہ جناح ہسپتال انڈر پاس پر پیش آیاگاڑی کا ڈرائیور بروقت باہر نکلنے کی وجہ سے آگ سے محفوظ رہا۔