اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بے دریغ حملے کرے،وزیر اعظم نیتن یاہو
تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر تازہ بمباری کی ہے جس میں مزید 4 افراد شہید ہوگئے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ حملے لبنان کے 2 جنوبی علاقوں پر کیے گئے ہیں جس میں حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بے دریغ حملے کرے۔لبنانی محکمہ صحت کے مطابق 2 مارچ سے ہونے والیاسرائیلی حملوں میں اب تک 2 ہزار 496 افراد جاں بحق اور 7 ہزار 725 زخمی ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں بے گھر افراد کے مراکز میں آنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔