تل ابیب(آئی این پی )اسرائیل نے حوثیوں کو دہشتگرد تنظیم باور کرانے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یورپ میں اپنے سفارتی مشنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ یمن میں حوثی گروپ کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درجہ بندی کرنے کی کوشش کریں۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نے ایک بیان میں کہا کہ حوثی نہ صرف اسرائیل بل کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں، سب سے پہلا اور سب سے اہم کام جو ہونا چاہئے وہ یہ ہے کہ انہیں دہشت گرد تنظیم قرار دلایا جائے۔