وفاقی وزیر مواصلات کی چینی کمپنی کو مانسہرہ ، بابوسر شاہراہ پر سرمایہ کاری کی دعوت

  پاک چین کاروبارکا فروغ درحقیقت تعلقات کی مضبوطی ہے،موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لئے منافع بخش ثابت ہوگی
 آبادی میں اضافہ، ضروریات زندگی کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ریونیو چھیاسٹھ  ارب سے بڑھ کر ایک سو نو ارب ہوگیا، وفاقی وزیر  کی گفتگو
 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرمواصلات  عبدالعلیم خان سے چین کے گیزوبا گروپ کے چئیرمین لیو ہوالیانگ  نے  وفد کے ہمراہ  ملاقات   کی  ہے، ملاقات میں عبدالعلیم خان نے چینی کمپنی کومانسہرہ ،ناران،کاغان،بابوسر اورچین کی سرحد تک کی شاہراہ پرسرمایہ کاری کی دعوت د ی ۔عبدالعلیم خان نے اس موقع پر کہا کہ چین ایم سکس اور ایم ٹین کے باقی ماندہ حصوں کی تعمیرمیں بھی حصہ لے، کراچی سکھرموٹروے بندرگاہ سے منسلک ہو گی جو اہم ترین ہے،پاکستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں خاطرخواہ مواقع ہیں،موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لئے منافع بخش ثابت ہوگی،پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافے کیساتھ ضروریات زندگی کی ڈیمانڈ بھی بڑھ رہی ہے