بیجنگ (آئی این پی )سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی الیکٹرک بس ساز کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔بیجنگ میں چینی ای وی بس مینوفیکچرر سے ملاقات میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کمپنی کو باضابطہ طور پر کراچی میں ای وی بس مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی۔صوبائی وزیر برائے توانائی اور منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے گرین انرجی اور الیکٹرک موبلٹی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت، زمین کی فراہمی اور ریگولیٹری منظوری کے عمل کو آسان بنانے سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔