منصوبے کو مانسہرہ، کاغان، ناران، جال کھنڈ اور چلاس موٹروے کا نام دیا گیا ہے، لمبائی 172 کلومیٹر ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے شمالی علاقوں میں رابطوں کے ایک بڑے منصوبے کے طور پر مانسہرہ سے چلاس تک نئی موٹروے کی منظوری دے دی ہے جس میں بابوسر ٹاپ کے مقام پر 13.5 کلومیٹر طویل ٹنل بھی تعمیر کی جائے گی۔ یہ ٹنل مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی سب سے طویل ٹنل بننے کی توقع ہے۔منصوبے کو مانسہرہ، کاغان، ناران، جال کھنڈ اور چلاس موٹروے کا نام دیا گیا ہے، جس کی مجموعی لمبائی تقریبا 172 کلومیٹر ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ موجودہ شاہراہ قراقرم کا متبادل راستہ فراہم کرے گا اور سفر کے فاصلے میں تقریبا 120 کلومیٹر تک کمی لائے گا