اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرِاطلاعات عطا اللہ تارڑ کی دیگر حکام کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر گرے شرٹ اور بلیک ٹراوز میں سر پر کیپ لگائے پرجوش انداز میں پیڈل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ان کے ہمراہ پیڈل کورٹ میں دیگر حکام بھی موجود ہیں، جو عطا تارڑ کے ساتھ پیڈل کھیلتے نظر آرہے ہیں۔