علی پارک پر 11 کنال پر پیڈل ٹینس کورٹس بنائے جائیں گے
لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے نے لاہور میں دو اہم مقامات پر پیڈل ٹینس کورٹ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ ایل ڈی اے گارڈن ٹا ئون علی پارک اور جوہر ٹا ئون فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں پیڈل ٹینس کے کورٹس بنائے گا۔جوہر ٹا ئون میں نظریہ پاکستان روڈ پر فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر میں 9 کنال جگہ پر پیڈل ٹینس کورٹ بنائے جائیں گے۔گارڈن ٹا ئون میں علی پارک پر 11 کنال پر پیڈل ٹینس کورٹس بنائے جائیں گے۔ایل ڈی اے سٹیٹ آف دی آرٹ پیڈل ٹینس کورٹ کے ساتھ پارکنگ، کیفے، جاگنگ ٹریک اور دیگر سہولیات بھی شامل کرے گا۔ایل ڈی اے کا شعبہ انجینئرنگ تین ماہ میں ان کورٹس کی تعمیر مکمل کرے گا۔