لاہور(سپورٹس ڈیسک)پنجاب پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر شاہد فقیر نے کہا ہے کہ پاکستان پیڈل فیڈریشن نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی اور صوبے میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیگزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کی جانب سے گراس روٹ سطح پر پیڈل کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی کوششیں قبل تعریف ہیں اور پاکستان پیڈل فیڈریشن کا کراچی میں کھیلی گئی نیشنل گیمز 2026 میں ملکی تاریخ میں پہلی بار پیڈل کے کھیل کو شامل کروانا خوش آئند بات تھی۔ جس پر پاکستان پیڈل فیڈریشن صدر محمد متین سمیت دیگر عہدیدار، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد علی راجپوت کی مشکور ہے کہ جن کی کاوشوں اور کوششوں کے باعث یہ پیڈل کا کھیل نیشنل گیمز میں شامل ہوا۔ ایک اور سوال کے جواب میں شاہد فقیر نے کہا کہ ملک میں پیڈل کا کھیل تیزی سے مقبولیت اختیار کر رہا ہے اور گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بڑے شوق سے پیڈل کے کھیل کے مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہے ہیں۔