ممبران کی سہولت کے لیے سروسز کے معیار کو بہتر بنایا جایا جائے:ڈی جی
لاہور (خصوص رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاو?ن کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس ممبران کے لیے دستیاب سروسز و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سوئمنگ پول، سنوکر، سکواش، جم، بیڈ منٹن و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ممبرز کی سہولت کے لیے مرمت و بحالی کے کام بروقت کرانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاو?ن میں پیڈل ٹینس کورٹ جلد بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ممبران کی سہولت کے لیے سروسز کے معیار کو بہتر بنایا جایا جائے۔ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز میں مرد و خواتین و فیملیز کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات موجود ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس کے پارکنگ ایریا میں سائنج بہتر بنانے کی ہدایت کی۔