صنعتی آلودگی کے خلاف تاریخی کریک ڈائون پنجاب کو سموگ فری بنانے کی بنیاد رکھ رہا ہے
حکومتی حکمتِ عملی ملک کے دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہو سکتی ہے:سینیئر وزیر مریم اورنگزیب
لاہور (خصوصی رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں صنعتی آلودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات جاری ہیں۔ انڈسٹریل ری زوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا جدید ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے، ای پی اے نے صوبے بھر میں 7889 صنعتی یونٹس کو ای میپ کیا جبکہ ڈرون سرویلنس کے دوران خلاف ورزی پر 2654 یونٹس کو سیل کیا گیا، ایکو واچ سسٹم کے تحت 949 انسپکٹر لیس انسپکشنز کی گئیں اور قواعد کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 224 ملین روپے جرمانے عائد کئے گئے۔علاوہ ازیں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صنعتی آلودگی کے خلاف یہ تاریخی کریک ڈائون پنجاب کو سموگ فری بنانے کی بنیاد رکھ رہا ہے اور حکومت کی یہ حکمتِ عملی ملک کے دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل ثابت ہو سکتی ہے۔