لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک سمز لیب اینڈ کولیکشن سنٹر پہنچ گئے-ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عابد محمود غوری بھی موقع پر پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے سمز لیب میں کیو مینجمنٹ سسٹم اور کاونٹرز بڑھانے کی ہدایت کی اورسمز لیب میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ صفائی ستھرائی و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک فیصد بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹس جاری رہیں گے۔