پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ایمیشنز ٹیسٹنگ کیلئے سکواڈ اسلام آباد بھیج دیئے

خصوصی  سکواڈ نے  ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اورڈپٹی کمشنر آفس کی تمام گاڑیاں ٹیسٹ کیں‘ محکمہ ٹرانسپورٹ  کی ٹیم کوتربیت بھی دی
ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن نے اپنی گاڑی کا ایمیشن ٹیسٹ کروایا ‘ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعداپنی گاڑی کو خود سٹیکر بھی لگایا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ڈائریکٹرجنرل  ادارہ تحفظ ماحول پنجاب   ڈاکٹرعمران حامد شیخ نے ای ٹی ایس کاخصوصی  سکواڈترجمان ای پی ایساجدبشیرکی سربراہی میں اسلام آبادبھیج دیا‘پنجاب سے بھیجے گئے ای ٹی ایس کے خصوصی  سکواڈ نے نہ صرف ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اورڈپٹی کمشنر آفس کی تمام گاڑیاں ٹیسٹ کیں بلکہ  محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کوتربیت بھی دی۔اگلے دو ماہ تک ای پی اے پنجاب کے 2 سکواڈوفاقی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن نے اپنی گاڑی کا ایمیشن ٹیسٹ کروایا اورگاڑی کے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعداپنی گاڑی کو خود سٹیکر بھی لگایا۔ڈپٹی کمشنراسلام آبادنے پنجاب سے ای ٹی ایس کی خصوصی ٹیمیں بھیجنے پر ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول  ڈاکٹرعمران حامد شیخ کا شکریہ اداکیا۔