عمران خان سے سب کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے:شیخ رشید

  اللہ کرے گا اچھا وقت آئے گا، ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ 
عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں ، ملک کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہیے
راولپنڈی(آئی این پی )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر   شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔بدھ  کوانسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  اللہ کرے گا اچھا وقت آئے گا۔ علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔  جیل میں ملاقات کرنے کی اجازت ہونے سے کیا ہوگا؟ عوام پہلے ہی غربت اور مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں لہذا بہتری کے حالات پیدا کریں۔انہوں نے 9 مئی مقدمات سے متعلق کہا کہ میں جن کیسوں میں حاضری لگا کر جارہا ہوں ، میں تو یہاں تھا ہی نہیں بلکہ بیرون ملک تھا اور میرے خلاف کیسز ہیں۔