فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے یہ مذاکرات ٹھس ہیں،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 190 ملین پائونڈ پر جھوٹ بولنے کا عادی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے یہ مذاکرات ٹھس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق دینے کے کیس کیلئے سردار رازق رٹ پٹیشن میں پیش ہوئے، شاید ہمیں نظر لگ جاتی ہے، ہمارا نمبر پھر لیٹ ہوگیا، ججز صاحبان نے کہا ہے اس کیس کو 2 ہفتے بعد سنیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اہم کیس ہے۔