عمران خان نے کہا قوم کو بتادو آزادی یا موت کا وقت آگیا،:علیمہ خان

 ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کے لئے قربانی دے رہا ہے اور اسے سیاست کہا جارہا ہے
ہمیں غلامی قبول نہیں، ہم اپنے بھائی کو کسی بھی صورت تنہا نہیں رہنے دیں گے :میڈیا سے گفتگو
  راولپنڈی(آئی  این پی )بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے  عمران خان کا کہنا ہے  قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آگیا ہے آزادی یا موت ،علیمہ خان نے دعوی کیا   ہمیں کہا گیا عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم منیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا۔علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان  نے پی ٹی آئی رہنمائو ں کے ہمراہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے لیکن آج کرنا پڑ رہی ہے، ہم نے بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہم سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے کیوں کہ ہمیں عدالت سے اجازت ملی ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے احتجاج سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی،  اپنے بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ما دو گے ہم مرنے کو تیار ہیں، جو کہتے ہیں یہ چیئرمین بننا چاہتے ہیں سن لیں ہمیں کچھ نہیں چاہیئے، عمران خان نے بھی جیل ٹرائل کے دوران جج یا پولیس والوں سے کچھ نہیں کہا، بس یہی ڈیمانڈ کی کہ میری کتابیں دے دو یا میری بچوں سے بات کروا دو۔