بانی پی ٹی آئی نے کہا 24نومبر کو باہر نکل کر غلامی سے نجات حاصل کریں: علیمہ خان

جب حق کیلئے کھڑے ہوں گے تو کوئی چیز آزادی سے روک نہیں سکے گی، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
      راولپنڈی(آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی نے ہمشیرہ علیمہ خان کو24نومبر کو احتجاج کی کال کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ باہر نکل کر غلامی سے نجات حاصل کریں، جب حق کیلئے کھڑے ہوں گے تو کوئی چیز آزادی سے روک نہیں سکے گی، اوورسیزپاکستانی بھی اپنے اپنے ممالک میں باہرنکلیں۔ان خیالات کا اظہار علیمہ خان نے منگل کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے 3ستون ہیں، انہوں نے تینوں ستونوں کوز میں بوس کردیا ہے، سارے چوروں سے اسمبلی کو بھر دیا گیا ہے، چوری کیے ووٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروادی۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے بتایا پہلے آپ تھوڑے غلام تھے، اب مکمل غلام بن چکے۔   بانی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو باہر نکل کر غلامی سے نجات حاصل کریں۔علیمہ خان نے مزید بتایا کہ بانی نے اوورسیزپاکستانیوں سے کہا اپنے اپنے ممالک میں باہرنکلیں، 20 کروڑ میں سے 2 لاکھ بھی نکل آئیں تو اپنے تمام قیدیوں کو نکلوا سکیں گے۔