پاکستان ایک آزاد ملک ہے پاکستان ڈکٹیشن نہیں لے گا، نہ کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل
عافیہ صدیقی کو امریکہ رہا کرنے میں مانتا ہے تو گند نکال کر دینے میں کوئی حرج نہیں :میڈیا سے گفتگو
لاہور(خصوصی رپورٹر )پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے، سیاسی آلودگی کے خاتمے کا وقت آگیا ہے،پاکستان ایک آزاد ملک ہے پاکستان ڈکٹیشن نہیں لے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت دن رات کام کررہی ہے، وفاق شہباز شریف کی سربراہی میں دن رات دنیا کو اکھٹا کررہا ہے، 2018 کے بعد پاکستان میں ایک روپے فارن انوسٹمنٹ نہیں آئی تھی‘انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوگا، نہ کوئی ڈیل ہے نہ کوئی ڈھیل ہے، نو مئی کے واقعات کروانے والے وہ قوتیں جو امریکہ میں قراردادیں پیش کرتی ہیں، وہ قوتیں فلسطین پر تو آواز نہیں اٹھاتی لیکن ہندو اور یہودی لابی کو سپورٹ کرتے ہیں ۔