اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف اور سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا عمران خان کو کہا جا رہا ہے نو مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیکر چھوڑ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی قبول کرلیں تو تھوڑی سی سزائیں دیں گے اور آپ کو چھوڑ دیں گے، آپ سی سی ٹی وی بھول جائیں اور یہ حکومت چلنے دیں لیکن عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں۔سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے 9 مئی اور القادر ٹرسٹ کس میں ضمانتیں ہر صورت ہوں گی، جو جج ان کیسوں کو سن کر ضمانت نہیں دے گا وہ مجرم ہو گا اور جج اسی لیے کیس سننے سے ڈر رہے ہیں