بچوں کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم

حکومت پاکستان ہر ہونہار بچے کے لیے تعلیمی اور مالی سہولیات فراہم کر رہی ہے: عالمی دن پر پیغام
اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بچوں کے عالمی دن 20 نومبر 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بھرپور انداز میں دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر بچوں کی فلاح و بہبود، حقوق اور تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ اس سال یہ دن میرا دن، میرے حقوق  کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو بچوں کی ملکی اور اجتماعی سطح پر حقوق کی ادائیگی، نشوونما اور زندگی کے مسائل پر مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی ملک اور انسانی ترقی کا مستقبل بچوں کی تربیت اور فلاح و بہبود سے جڑا ہوا ہے، اس لیے عالمی سطح پر ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔ بچوں کے حقوق میں ذہنی و جسمانی نشوونما، تحفظ اور تعلیم و تربیت کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ہر ہونہار بچے کے لیے ملک بھر میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے