بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں:شہبا ز شریف کی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور شاہ غلام قادر سے ملاقات میں گفتگو
شہباز شریف سے ماہرین کی ملاقات‘حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے دور جدید میں ڈیجیٹائزیشن، خودکار نظام اور فیصلہ سازی میں بہتری ہی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہیں:وزیراعظم
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اور اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ملاقات میں بلوچستان کے امور پر تبادلہ خیال کے موقع پر گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے 23 ارب روپے کے پیکج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے شاہ غلام قادر سے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے۔دریں اثناء گورننس کی بہتری کے لیے نئے تعینات شدہ ماہرین نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ملاقات میں نئے تعینات شدہ افسروں کے تعارف کے ساتھ ساتھ ان کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظماسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کریں گے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی اور اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ملاقات میں بلوچستان کے امور پر تبادلہ خیال کے موقع پر گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے 23 ارب روپے کے پیکج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے شاہ غلام قادر سے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے۔دریں اثناء گورننس کی بہتری کے لیے نئے تعینات شدہ ماہرین نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ملاقات میں نئے تعینات شدہ افسروں کے تعارف کے ساتھ ساتھ ان کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم کو بتایا گیا یہ ماہرین اپنے شعبہ جات میں حکومت کو ماہرانہ و تنقیدی رائے اور جائزہ دیں گے جس سے مختلف سیکٹرز میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گورننس کی بہتری کے لیے ماہرین کی تعیناتی سے فیصلہ سازی کے عمل میں بہتری آئے گی اور عوامی مفاد کے اہم فیصلوں کی ماہرین کی رائے اور تنقیدی جائزے کے بعد منظوری سے دور رس مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی قابل مسرت امر ہے کہ ہم باصلاحیت اور اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے لوگوں کی خدمات سے مستفید ہوں گے اور آپ سب پر ملکی امور کی فیصلہ سازی میں ماہرانہ رائے اور تعمیری سوچ شامل کرنے کی اہم ذمہ داری ہے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا حکومت ملک کے ہر شعبے میں بہتری کے لیے اصلاحات کا ایجنڈا نافذ کر رہی ہے دور جدید میں ڈیجیٹائزیشن، خودکار نظام اور فیصلہ سازی میں بہتری ہی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں، انہوں نے کہا کہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔