ااسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق مقدمات میں عمران خان، اسد قیصر، پرویز خٹک، غلام سرور اور دیگر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت میں سماعت سول جج اظہر ندیم کی سربراہی میں ہوئی، جہاں ملزمان کی طرف سے سردار مصروف خان ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ نے وکالت کی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مختلف مقدمات دائر کیے گئے تھے، جبکہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔