ویب ڈیسک: فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 3 مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
تھانہ سول لائن کے 2 اور تھانہ غلام محمد آباد کے 1 مقدمے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ 71 صفحات، پولیس وین جلانے کے مقدمے کا 34 صفحات جبکہ غلام محمد آباد کے مقدمے کا فیصلہ 43 صفحات پر مشتمل ہے۔فیصلے کے مطابق تینوں مقدمات میں مجموعی طور پر 195 ملزمان کو سزائیں اور 88 کو بری کیا گیا۔عدالت نے شبلی فراز، عمر ایوب، زرتاج گل، کنول شوزب اور شیخ راشد شفیق کو تینوں مقدمات میں 10، 10 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔