حقیقی آزادی مارچ: علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اسلام آباد عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا

حقیقی آزادی مارچ: علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اسلام آباد عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو کیسز میں علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پیش نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کے خلاف اشتہاری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر افراد ان دونوں مقدمات سے بری ہو چکے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں۔