: صوبائی وزرا صحت کی زیر صدارت ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

 ہیلتھ ریفارمز اور نواز شریف کینسر ٹریٹمنٹ ہسپتال پر جاری پیش رفت کا جائزہ 
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ صوبائی وزرا نے ہیلتھ ریفارمز اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔سی ای او آئی ڈیپ اور سیکرٹریز صحت نے انسٹی ٹیوٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کینسر کے لیول تھری اور لیول فور مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا،915 بستروں پر مشتمل یہ کینسر ہسپتال دو مراحل میں مکمل ہوگا۔ خواجہ عمران نذیرنے نواز شریف کینسر ہسپتال پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔ علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت صحت کارڈ سے متعلق اجلاس ہوا،انہوں نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے غریبوں اور مڈل کلاس شہریوں کو کارڈ کے ذریعے مفت جبکہ امیر لوگوں کو کچھ پریمیئم دینا پڑے گا۔دوسری طرف خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کو الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کیلئے انیستھیزیا مشینوں اور وینٹی لیٹرز خریدنے کی اجازت دی گئی۔