لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں لیگل افسروں کی ترقی کے امور زیر غور آئے۔ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک نے بھی شرکت کی۔ آئی جی نے لیگل افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اگلے عہدوں پر ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایس پی عہدے تک ترقی کے لئے قابل عمل تجاویز طلب کر لیں۔