وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سی ایم ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، کھیل، ثقافت، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی منظوری دی گئی، جنہیں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کابینہ کے سامنے پیش کیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بسوں کی خریداری کی مد میں 964.407 ملین روپے کی منظوری دی، جبکہ عوامی آگاہی کے لیے دستاویزی فلموں کی تیاری کے