خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اجلاس

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی اور ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکانٹس حماد الرب نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن، ایم ایس سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ اور متعلقہ ایکسیئنز بلڈنگز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سامان کی خریداری کے عمل اور سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔