نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس سرکلر روڈ پر گرائی 2300 دکانیں زیر زمین تعمیر کرنے کا فیصلہ

متاثرہ تاجروں  کے  کاروباری نقصان کا ازالہ کیا جائے گا‘ حکومت کی جانب سے ایک سال کا بزنس الائونس بطور معاوضہ ادا کیا جائے گا‘ زیر زمین پارکنگ بھی ہوگی

لاہور (آن لائن)سرکلر روڈ کی بحالی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گرائی گئی 2300 دکانوں کو زیر زمین تعمیر کیا جائے گا اور ان کے ساتھ زیر زمین پارکنگ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا  متاثرہ تاجروں کو ان کے سالانہ کاروباری نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے ایک سال کا بزنس لاس بطور معاوضہ ادا کیا جائے گا تاکہ متاثرہ افراد کو مالی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔مزید برآں، حکومت رواں سال کے دوران زمین واگزار کروا کر تعمیراتی کام کا آغاز کرے گی۔حکام کے مطابق، شہر لاہور کے تاریخی 12 دروازوں کی بحالی کا عمل بھی اس منصوبے کا حصہ ہے، جو ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم ثابت ہو گا۔یہ منصوبہ نہ صرف تاریخی شہر کی خوبصورتی کو بحال کرے گا بلکہ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کے حل میں بھی معاون ثابت ہو گا۔