لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوہر ٹائون آر بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی 55 رہائشی پلاٹوں کو واگزار کرا لیا۔ پلاٹوں پر 25 سال سے جھگیاں اور تجاوزات قائم تھیں۔ڈی جی نے پلاٹوں پرملکیتی بورڈ اورباڑ لگانے کی ہدایت کی۔
پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یو ایس ایڈ امریکہ کے پاکستان میں کمیشن ڈائریکٹر نے پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چودھری کو ایک ممتاز ماہر تعلیم کے طور پر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ/ایوارڈ آف ایکسیلنس سے نوازدیا۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں جنہیں اسلام آباد میں پاک امریکہ تعاون کی 77ویں تقریبات کے سلسلے میں پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔