سرکاری اراضی کے تحفظ ، قبضوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:ایل ڈی اے
لاہور (خصوصی رپورٹ)جوہر ٹا ئون میں سرکاری اراضی پر قبضوں کیخلاف ایل ڈی اے کی کارروائی کے نتائج سامنے آ گئے۔ کئی برسوں سے اربوں کے سرکاری پلاٹ غیر قانونی قبضوں
کی زد میں تھیجنہیں مرحلہ وار آپریشن کے ذریعے واگزار کرایا گیا۔ایل ڈی اے ریکارڈ کے مطابق جوہر ٹا ئون سکیم میں 664 پلاٹوں پر قبضے کیے گئے تھے۔ ایک سال جاری رہنے والے آپریشن میں تمام 664 پلاٹ واگزار کرا لیے گئے۔واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 17 ارب 22 کروڑ بنتی ہے جبکہ کارروائی کے دوران 7 ہزار 694 مرلے سرکاری اراضی بھی قبضہ مافیا سے خالی کرائی گئی۔ذرائع کے مطابق قبضہ واگزاری آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہا ئوسنگ اویس مشتاق نے کی ،فیلڈ آپریشن ڈائریکٹر ہا ئوسنگ سیون یاور بشیر ورک کی سربراہی میں مکمل کیا گیا۔ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ جوہر ٹا ئون میں سرکاری اراضی کے تحفظ اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمیکیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ واگزار کرائی گئی اراضی اور پلاٹوں کو ریکارڈ کے مطابق دوبارہ سرکاری تحویل میں دیدیا گیا ہے۔