ایل ڈی اے ملکیتی 5 کمرشل پلاٹ واگزار ، تعمیرات مسما ر

رچنا اور خیبر بلاک سے واگزارکرائے گئے پلاٹوں کی مالیت کروڑوں روپے
لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک،ڈائریکٹر ہا ئوسنگ تھری رافعہ نذیر کا علامہ اقبال ٹا ئون کے خیبر اور رچنا بلاک میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، ایل ڈی اے ملکیتی 5 کمرشل پلاٹ واگزار کرا لیے، تعمیرات مسمار کر دیں۔رچنا بلاک اور خیبر بلاک میں کروڑوں روپے مالیت کے دس دس مرلہ کے پانچ پلاٹ واگزار کرائے گئے۔ایل ڈی اے ٹا ئون پلاننگ نے دیگر زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے28املاک سربمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلشن راوی، سمن آباد،نیو گارڈن ٹا ئون، ماڈل ٹا ئون ایکسٹینشن اورگورنمنٹ سپیریئر سکیم میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی، سمن آباد میں 10املاک سیل۔ نیو گارڈن ٹا ئون، ماڈل ٹا ئون ایکسٹینشن میں 13املاک اور گورنمنٹ سپیریئر سکیم میں 5املاک سربمہر۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، گراسری سٹور، کلینک،الیکٹرک سٹور، آٹو ورکشاپ، سیلون، فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔