تلخ کلامی ،پیشی پر آئے ایس ڈی او لیسکوپر وکلا کاتشدد

قصور(خصوصی رپورٹ) چونیاں کچہری میں پیشی پر آئے ایس ڈی او لیسکو کو وکلا نے تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ایس ڈی او لیسکو کنگن پور آفتاب احمد سول جج چونیاں کی عدالت میں ایک شہادت کیسلسلہ میں پیش ہونے کے لیے آیا، سردار احمد علی ڈوگر ایڈووکیٹ سے آفتاب احمدکی اس کیس سے متعلق تلخ کلامی ہوگئی توسردار احمد علی ڈوگر ایڈووکیٹ نے اپنے 5/6 وکلا کے ہمراہ احاطہ عدالت کے باہر اْسے گالیاں دیں اور تھپڑ مارے۔