علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل آمد متوقع، عمران خان سے ملاقات کیلئے سیکیورٹی روکاؤ

علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل آمد متوقع، عمران خان سے ملاقات کیلئے سیکیورٹی روکاؤ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل آمد آج متوقع ہے، جہاں وہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

 گنڈا پور اپنی آمد کے ساتھ صوبائی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بھی عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی امور پر بھی بات کریں گے۔تاہم راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر علی امین گنڈا پور کے سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں دی۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے، لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ملاقات کے دوران پارٹی کی داخلی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔