راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں درج 31 مقدمات کی تفتیش کے لیے تفتیشی افسران اڈیالہ جیل پہنچے۔
بشریٰ بی بی، جو ان مقدمات میں نامزد ہیں، نے تفتیش کے دوران پولیس کے سوالات کے جوابات دینے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پہلے اپنے شوہر، بانی پی ٹی آئی عمران خان، اور وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنا چاہتی ہیں۔اس سے قبل، انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر انہیں عمران خان اور وکیل سے ملاقات کی اجازت دی تھی تاکہ وہ مشاورت کے بعد تفتیش میں شامل ہو سکیں۔
عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز کے مطابق بشریٰ بی بی کی عمران خان اور ان کے وکیل سے ملاقات کا انتظام کریں۔ اس کے بعد، بشریٰ بی بی نے بیان دیا کہ اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو وہ آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں۔مزید برآں، بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔