سوتر منڈی میں مرنے والی خاتون کی شناخت صفیہ بی بی کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر) لوہاری گیٹ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے سوتر منڈی میں واقع گھر میں کمرے میں چولہے میں آگ جلاتے ہوئے قریب پڑے پیٹرول کے گیلن آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ریسیکیو زرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوئی جس کی شناخت صفیہ بی بی کے نام سے ہوئی