بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر انتظامیہ سے جواب طلب

 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بھاٹی چوک میں مچھلی کی دکانیں سیل کرنے کے خلاف درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ سے آج جواب طلب کر لیا۔بھاٹی چوک سے پرانی مچھلی منڈی کی شہر سے باہر منتقلی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد عزیز شیخ نے ظفر اقبال اور دیگر دکانداروں کی درخواست پر سماعت کی