پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاجی کال: فیصلہ کاہنہ اور مینار پاکستان جلسوں پر عوامی پذیرائی نہ ملنے پر کیا گیا

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاجی کال: فیصلہ کاہنہ اور مینار پاکستان جلسوں پر عوامی پذیرائی نہ ملنے پر کیا گیا

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 24 نومبر کو احتجاجی کال کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اگر احتجاج کے دوران پرامن رہنے کی صورت میں گرفتار نہیں کیا جائے گا، لیکن توڑ پھوڑ، انتشار پھیلانے یا اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف گرفتاریوں کی کارروائی کی جائے گی۔اداروں کی جانب سے کاہنہ اور مینار پاکستان پر ہونے والے جلسوں کی رپورٹس پیش کی گئی، جن میں شہریوں کی جانب سے پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کو مسلسل نظرانداز کرنے کا ذکر کیا گیا۔ اس صورت میں احتجاجی کارکنوں کو فری ہینڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ، مقدمات میں مطلوب انتشار پھیلانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔