پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک پارٹی قیادت خود انہیں دعوت نہ دے، وہ کسی بھی جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ "میں نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے قیادت کو کسی بھی قسم کی تکلیف ہو، اس لیے آئندہ پارٹی جلسوں میں بغیر بلائے نہیں جاؤں گا۔"انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ "کچھ لوگ مجھے اسٹیج پر تقریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے، حالانکہ میں نے ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق میں بات کی ہے۔"یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارٹی کے اندرونی اختلافات اور مخصوص شخصیات کے جلسوں میں شرکت یا خطاب کے حوالے سے قیادت کی پالیسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔